آندھی، تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم مشرقی سندھ، بالائی/جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعد دوپہر جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم پنجاب ، سندھ اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: مٹھی 42، بدین03،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10،راولاکوٹ09 ، کوٹلی 07 ، مظفرآباد01 ،پنجاب: منگلا 19، جہلم 14، گجرات 12 ، ڈی جی خان (فورٹ منرو) 06، منڈی بہاؤدین 04 ، بلوچستان: بارکھان میں05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46، دادو، نور پور تھل 45 اور شہید بینظیر آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close