گھوٹکی ٹرین حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی، ریسکیوآپریشن مکمل

اسلام آباد(پی این آئی)گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید 7 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے 100 زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جب کہ لودھراں کے دوسگے بھائی، والدہ اور کزن بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں جن کی نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ماموں اور بھانجی کی میتیں سردارو والا پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔حادثے میں جاں بحق دو کمسنوں مومن اورہادی کی بھی شناخت ہوگئی، دونوں بچے ماں کے ساتھ کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے شہباز ،اس کی بیوی اور دو بچوں کی لاشوں کوبھی شناخت کرلیا گیا ہے جب کہ وہاڑی کے رہائشی حضور خان کی بیوی، بیٹی اور سسر بھی جاں بحق ہوگئے اور زخمی بیٹی زیرعلاج ہے۔حضورخان کا کہنا ہے کہ اس کا خاندان کراچی سے خانیوال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا اور اس کا کمسن بیٹا سبحان لاپتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close