”مولانا صاحب آپ شریف آدمی ہیں آپ بھی سیاست کرتے ہیں” فضل الرحمن نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کا زور دار جواب دیدیا

بھکر (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں لفظ سیاست کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے، دراصل خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں؟۔بھکر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے ”مولانا صاحب آپ شریف آدمی ہیں آپ بھی سیاست کرتے ہیں”، حالانکہ خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، امن اور خوشحال معیشت کے لیے انبیا کرام نے جو کام کیا وہ سیاست

ہے، جے یو آئی (ف) نے اس مفہوم کو غلط ثابت کیا ہے، علماء انبیا کے وارث ہیں اور انبیاء کی میراث علم ہے روپیہ پیسہ نہیں، سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست میں ہے، جے یو آئی ف آج سو سال گزرنے کے بعد بھی پورے جوبن پر ہے، ہمارے ہاں سیاست کا لفظ اور اْس کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے،کوروناکی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اترا رہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورونا کے باعث بھارت اور بنگلا دیش سے گارمنٹس کے آرڈر یہاں آئے اور برآمدات بڑھ گئیں جسے یہ اپنی پالیسی بتا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا4جولائی کو سوات،29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا،پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے ہم پوری مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت تصور کرتے ہیں،جو بھی نمائندہ آئے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close