فیصل موورز کی تمام بسوں کے موٹروے پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد، پشاور (پی این آئی)فیصل موورز کے موٹروے پر سفر کرنے پرپابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل موورز کا دس روز کے دوران دوسرا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے فیصل موورز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔موٹروے پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ فیصل موورز کے ڈرائیورز لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔فیصل موورز کو پہلے بھی کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔نیشنل ہائی وے پر واقعات پر وہاں بھی پابندی عائد کی جائے گی۔یاد رہے کہستمبر 2019میں فیصل موورز نے مینگورہ ٹرمینل نے پاک چین دوستی کا نیا باب کھولتے ہوئے سوات تا چین شاندار بس سروس کا آغاز کیاتھا جس کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کیا۔

close