لاہورمیں تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ

اسلام آباد(پی این آئی)نامعلوم کارسواروں نے لاہور میں رائیونڈ روڈ پر اوورٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان غصے میں آگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔ادھرڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close