اسلام آباد (پی این آئی) اس کے باوجود کہ ملک میں ابھی تک متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تعلیمی ادارے بھی کہیں کہیں کھلے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے ہیں تاہم مجموعی طور پر صورتحال اطمینان بخش نظر آتی ہے کیونکہ مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ماہ بعد سب سے کم مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی۔ کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1893 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں