اسلام آباد (پی این آئی ) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کاتبادلہ کر کے فوری طور پر انہیں پنڈ دادن خان (ضلع جہلم) میں تعینات کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق گذشتہ ماہ 2 مئی کورمضان بازار کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو ڈانٹ پلا دی تھی، معاون خصوصی اور سونیا صدف کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سونیا صدف کا تبادلہ فردوس عاشق اعوان کی ناراضگی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے غیر معیاری پھلوں کی فروخت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور وہاں چینی کی عدم دستیابی کے بارے میں ایک بوڑھی عورت کی شکایت کا بھی نوٹس لیاتھااور اے سی سونیا صدف کو بتایا کہ اس کا فرض ہے کہ وہ وہاں پر ہونے والی ہر چیز کی جانچ کرے اور اسی وجہ سے اس کو معاوضہ ادا کیاجاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں