”ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے” جہانگیر ترین، نذیر چوہان معاملے پر بھی بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بتایا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے، یہ بھی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں بھی معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے، اب انصاف مل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کیلیے مقرر کیا تھا اور انہوں نے بہت محنت کرکے تفتیش کو مکمل کرلیا،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔جہانگیر ترین کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے کی وجہ سے نذیر چوہان کی بات بگڑی ہے۔دوسری جانب سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کیخلاف کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close