اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پارک، سوئمنگ پول اور واٹر پارک کھولنے کا فیصلہ کرلیا، پارک سوئمنگ پول پانچ فیصد مثبت کیسز سے کم والے اضلاع میں کھولے جائیں گے۔این سی او سی کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کےازسرنومحفوظ آغازکیلئےاقدامات جاری ہیں، شعبہ تعلیم سےوابستہ افرادکی ویکسی نیشن لازمی قراردی ہے، شعبہ تعلیم سےوابستہ افرادکی ویکسی نیشن10جون تک مکمل ہوگی، شعبہ تعلیم سےوابستہ18سال سےزائدعمرافرادکی واک ان ویکسی نیشن ہوگی۔علاوہ ازیں دسویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات 23 تا 29 جولائی ہوں گے، صوبے31مئی سے10تا12ویں جماعت کی کلاسزکاانعقادکرسکتےہیں،صوبوں کو10تا12ویں جماعت کی کلاسزکےانعقادکی مشروط اجازت ہوگی، کلاسزکاکاانعقادکوروناایس اوپیزپرعملدرآمدسےمشروط ہوگا۔سربراہ این سی او سی اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں کورونا صورت حال، ایس او پیز پر عملدرآمد، ویکسینیشن مہم پر غور کیا گیا۔این سی او سی نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کیا گیا۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ پارک، سوئمنگ پول، واٹر پارک 30 مئی سے کھولے جائیں گے اور 50 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق یو اے ای سے منفی پی سی آر رپورٹ والے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی، یو اے ای سے آنے والوں کی مجاز لیب کی پی سی آر رپورٹ ہی قابل قبول ہوگی، پی سی آر رپورٹ سے متعلق خلاف ورزی پر ایئرلائن کو جرمانہ ہوگا، مذکورہ فیصلہ جعلی پی سی آر رپورٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون سے شعبہ سیاحت پر پابندیوں کا سختی سےاطلاق ہوگا، سیاحتی پابندیوں کا اطلاق کےپی، گلگت بلتستان، آزادکشمیرمیں ہوگا، بغیرکورونا ٹیسٹ رپورٹ30سال سےزائدعمرسیاحوں کی ہوٹل بکنگ نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں