اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کولاہورایئرپورٹ پر روکنے والے ایف آئی اے کے افسر کو10ہزارروپے انعام اورتعریفی اسناد سے نوازدیا گیا۔ایف آئی اے کے ڈیوٹی افسرسب انسپکٹررانا اعجازنے شہبازشریف کوایئرپورٹ پرروکاتھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دبائو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا،ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے سب انسپکٹر کے لئے تعریفی سر ٹیفکیٹ اور 10ہزار روپے کا انعام جاری کیا،شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں