لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت 8 مئی سے 5 جولائی تک ہو گی،بلیک لسٹ سے نام نکلنے کے بعد شہباز شریف کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیر کو لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لے رکھی ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ، درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ، شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی گئی تھی کہ ہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے ، شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس ، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی ہے ، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، لہٰذا وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سےنکالنے کا حکم دیا جائے۔ا دیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز شریف نے درخواست میں ہیں لکھاکہ ایمرجنسی میں جانا ہے ، کہتے ہیں کہ 20 مئی کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے ، اس صورتحال میں یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ قطر میں 10 دن قرنطینہ کریں ؟ جب کہ قرنطینہ کم سے کم 14 دن کے لیے ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں