کرونا وباء نے پاکستان میں تباہی مچا دی ،ایک دن میں اب کی سب سے زیاد ہ 201اموات ریکارڈ ، صورتحال تشویشناک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این سی او سی کے مطابق ملک بھر ميں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزيد201 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ان میں سے 84 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔بدھ کو این سی او سی کے مطابق ایک دن میں کرونا کے5ہزار292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے49 ہزار101 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ وائرس سے مجموعی اموات 17ہزار530ہوگئی۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہے۔نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا کے

باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 127 اموات، خیبر پختونخوا میں 45 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 19، اسلام آباد 5 ، آزاد کشمیر میں 4 اور بلوچستان میں 1 مریض کا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد88 ہزار207 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4 ہزار 494 ہے۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ10 ہزار 231 تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت ملک میں 6 ہزار 286 مریض 631 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ مردان میں 73 فیصد، ملتان میں 74 فیصد، لاہور 75، گجرانوالہ 59 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 98 فیصد، پشاور 72 فیصد، مردان میں 71 فیصد اور ملتان میں 76 فیصد آکسیجن بیڈز پر بھی مریض موجود ہیں۔اس کےعلاوہ سندھ حکومت نےدوران ڈیوٹی کرونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب حکومت نے افطار سے سحری تک ہر قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگادی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جارہا ہے اور یہ 17 مئی تک نافذ رہیں گی۔کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں عید الفطرتک سیاحت اورسفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں