تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہر یار خان نے حکومتی جماعت سے اپنی راہیں الگ کر لیں ہیں انہوں نےآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ سردار میر شہریار خان شرتحریک انصاف کے ٹکٹ پر سندھ کے حلقہ پی ایس 18سے منتخب ہوئے تھے ۔ سردار میر شہریار نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کیا ہے

عمران خان کو سیاست میں آنیکا مشورہ میں نے دیا تھا، پی ٹی آئی کے لیڈر نے کریڈٹ لے لیا

پشاور(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نیکہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنیکا مشورہ میں نے دیا تھا،تحریک انصاف کے یومِ تاسیس پر شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995میں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں،شاہ فرمان نے کہا کہ شروع دن سے یہی موقف تھا عمران خان بکنے والا ہے اور نہ بھاگنے والا، پی ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی،عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، 8سال کے دوران ایک باربھی سرکاری وغیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا میری تنخواہ مجھے بیرون ملک دوریکی اجازت نہیں دیتی،گورنر کے پی شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہے جس کی بنیادپی ٹی آئی نے رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close