آزاد کشمیر الیکشن 21،پارلیمانی بورڈ نے میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے 51 امیدواروں کے انٹرویو لیے

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے آمدہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے لئے موزوں امیدواروں کے چناؤ کے سلسلہ میں اتوار کے روز میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے 51 امیدواروں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے انٹرویوز لئے۔ زرداری ہاؤس میں سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں قمر الزمان کائرہ ،سید نیر حسین بخآری ،لطیف اکبر،پرویز اشرف ۔

چوھدری محمد یاسین ،میاں عبدالوحید،چوھدری عبدالمجید ،نبیلہ ایوب خان ،سردار جاوید ایوب اور فخر گل پیڑہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے لئے 51 امیدواروں سے انٹرویو مکمل کئے گئے۔ کل 26 اپریل بروز سوموار جموں و ویلی سے امیدواروں سے انٹرویو لئے جائیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے جملہ اُمیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے لئے بروقت تشریف لائیں اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔۔۔۔

close