ایران نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ایران نے بھی پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی، پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارت صحت کی تجویز پر کیا گیا ہے۔قبل ازیں کینیڈا نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر

سفری پابندیاں عائد کیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب ، عمان اور بر طانیہ بھی پاکستان سے پر وازوں اور مسافروں کی آمد پر پابندی لگا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close