اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارک بیرٹی عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار ہیں، فرانسیسی حکومت نے حالیہ امن و آمان کے مسئلے کی وجہ سے تمام فرانسیسی شہریوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدائت کی تھی۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق پاکستان میں یہ سفیر اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اور ان کی عرصہ تعیناتی میں توسیع کی گئی ہے۔فرانسیسی شہریوں کی پاکستان سے روانگی کمرشل ائیرلائنوں کے زرئعے ہوگی یہ صورتحال ایک مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے بعد پیدا ہونےوالی امن و امان کے بعد پیدا ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں