اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 135 افراد کورونا سے انتقال کر گئے،اموات کی یہ تعداد جون 2020 کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہے،4681نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 76 ہزار 757 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار 840 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 530 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2لاکھ 55 ہزار 571 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 141 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 45 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 732 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 67 ہزار 491 کورونا وائرس سے متاثرہمریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 619 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 499 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 219 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 837 مریضرپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 410 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 140 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں