کورونا بپھر گیا ،رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74، کے پی میں 32، اسلام آباد 6، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267 ،فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے 50 فیصد سے زائد عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو گھرسے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 50 فیصد سے زائد عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت ویڈیو لنک سے کی جائیں گی۔بھارتی سپریم کورٹ کے استاف اوران کی فیملی کے تیزی سے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔کورونا کی خطرناک صورت حال کو بھانپتے ہوئے چیف جسٹس انڈیا اور دیگر ججز نے فیصلہ کیا کہ انتہائی حد تک احتیاط ضروری ہے کیونکہ گزشتہ برس بھی چھ سینئر ججز کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 70 ہزار 209 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close