’’بہن بھائی کا راگ الاپنے والے دست و گریباں‘‘ جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمین بوس، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی ) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل تک بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیہ کی موت

ہو گئی ہے اور جعلی راج کماری کی سیاست بھی زمین بوس ہو گئی۔قبل ازیں معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ ہے، 6 ماہ بعد بھی استعفوں کا فیصلہ نہ کرسکے، بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بات کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کا ہر بندہ خود کو بڑا لیڈر ثابت کر کے اس کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے، کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے، انہوں نے کہا مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا عمران خان ہی 2023 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close