چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ووٹنگ کا عمل مکمل،کل کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے

اسلام آباد (پی این آئی ) سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل مکمل ہو چکا ہے ، تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پولنگ ہوئی جس کے مطابق 99اراکین میں سے 98ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اس حوالے جماعت اسلامی کے پاس ایک ووٹ تھا ، سربراہ

جماعت اسلامی نے ووٹ نہ پول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہورہا ہے۔چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے، 5 بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل 5 بجے کے بعد شروع کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close