اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریدنے اور بکنے والوں کی معاشرے میں کمی نہیں، انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئیں۔ عمران خان چیخ رہے تھے کہ انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہئیں مگر ان دونوں بڑی پارٹیوں نے مخالفت کی،
ان دونوں پارٹیو ں نے سی او ڈی پر دستخط کررکھے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی۔موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، کوئی جیتے یا ہارے الیکشن سسٹم ہار گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والاہار تسلیم نہیں کرتا،80ہزار کی برتری سے جیتیں تو پھر بھی اگلا بندہ پٹیشن دائر کردیتا ہے۔ ہارتسلیم نہ کرنے سے ٹکرائوکی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے وہ ایک ووٹ ہی سے وزیر اعظم بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کے خلاف ساری خریدوفروخت آصف علی زرداری نے کی،آصف زرادی نے ہی تاش کے پتے پھینکے اور بانٹے۔سینٹ ہال میں پولنگ بوتھ کے اوپر سے برآمد ہونے والے خفیہ کیمروں کے متعلق سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے موجود تھے کسی نے اب نہیں لگائے۔د
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں