تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری نے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کر دی ۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پرویز خٹک نے قران اٹھانے کا کہا تو کیا بہت سارے سینیٹرز ناراض ہوئے؟ جس کا جواب دیتے

ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا، یہ ایسا کوئی متنازعہ مسئلہ نہیں ہے۔ حکومتی سینیٹر اعجاز چوہدری سے سوالوں کے دوران پوچھا گیا کہ کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟ آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں؟جس پر اعجاز چوہدری کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انہوں نے قرآن اٹھا لیا تھا، جنہوں نے حلف لینا تھا، لے لیا جنہوں نے نہیں لینا تھا، نہیں لیا۔جس پر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جنہوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے جس کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے۔

close