لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصول کی بات تو یہ ہے کہ کیمرے نہیں لگائے جا سکتے لیکن اپوزیشن کی جانب سے جو کیمرے دکھائے گئے تو اتنے بڑے کیمرے تو بچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے ، اپوزیشن کے بقول اگر ہماری ایجنسیز کے پاس یہ کیمرے ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے کہ ہماری سپائن کے یہ حالات ہیں ، پھر تو ریفریشرکورسزہونے چاہئیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن والے جو کیمرے دکھا رہے ہیںیہ تومیرا تو خیال جس نے لگائے ہیں اگر کسی نے لگائے ہیں تو اسے بنیادی ٹیکنالوجی کے لیکچرزچاہئیںکیونکہ آج کل تو اتنے کیمرے توبچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے ۔اگربقول اپوزیشن کے ہماری ایجنسیز کے پاس یہ کیمرے ہیں تو اللہ ہی حافظ ہے اور مجھے تو فکر پڑ گئی ہے کہ ہماری سپائنگ کے یہ حالات ہیں اور ہمیں ریفریشر کورسز چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھی دیکھ لینا چاہیے کہ یہ کام کرتے ہیں یا نہیں ہے،یا پہلے تھے یا نہیں تھے لیکن یہ کیمرے اتنا سنجیدہ معاملہ نہیں ہے ۔اصول کی بات کریںتو وہ ٹھیک ہے کیمرے نہیں لگائے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کی اصل کہانی کیا ہے اس وقت سیکرٹری سینیٹ کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ سارے انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں