یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لئے دائردرخواست خارج کردی ، پی ٹی آئی کی جانب سے یوسف رضاکی نااہلی کیلئےدرخواست دائرکی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے یوسف رضاکی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے

سماعت کی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا سیاسی معاملات آپ کیوں عدالت میں لاتے ہیں، آپ کی اپنی پارٹی معاملے کو الیکشن کمیشن لیکر گئی ہے، آپ خود بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دیں پھر عدالت سے رجوع کریں، یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں، جس پر علی نواز اعوان نے کہا میں نے جب یونین کونسل نشست خالی کی اورایم این اےبنا تو ہائیکورٹ نےا سٹے دیا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان دنوں الیکشن میں کیا اسی عدالت نے اسٹے دیا تھا ؟ابھی الیکشن پروسس چل رہا ہے، علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پردلائل دینا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا آپ یہاں دلائل نہ دیں، اس عدالت کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہے،جو قانون ہے وہی ہوگا ، قانون کے بغیر کوئی بھی ہائیکورٹ اس کیس کو نہیں سن سکتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ عدالت الیکشن ایکٹ کے قوانین کو کیوں مدنظر رکھے؟ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیا یہ عدالت الیکشن ایکٹ سے تجاوز کرسکتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں