یوسف رضا گیلانی نے حکومتی بڑی اتحادی جماعت سے حمایت مانگ لی ‎

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت مانگ لی۔سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم رہنماوں سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی پارٹی کارکنوں پر اعتماد نہیں۔ سینیٹ میں جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غلط بتایا گیا ہے کہ اب چھ ماہ تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں نے ووٹ دیئےجنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں،عمران خان پہلے ارکان سے ملنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close