اسلام آباد میں 2 ارکان کی 4کروڑ میں ڈیل طے ،حیرت انگیز انکشافات ‎‎

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے سینیٹ ووٹ کی خریداری کی پیش کش کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی

نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’احمد کنڈی نے بتایا کہ اسلام آباد میں دو اراکین سے چار کروڑ میں ڈیل طے ہوئی ہے، ہم آپ کو دس کروڑ روپے ادا کریں گے‘۔احمد کنڈی نے بتایا کہ میں نے پیش کش مسترد کی تو واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جس کے بعد میں نے چیٹ کو محفوظ کیا اور سارے معاملے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ آج سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو، آڈیو اور واٹس ایپ پیغامات تفصیلات اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی ارشد شریف جاری کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close