’’ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نے ترک خاتون اول کا ہار چرایا‘‘حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کا پوری قوم کا فائدہ ہو گا، تاریخی فیصلہ ہو گیا کہ بیلٹ پیپر کو ہمیشہ خفیہ نہیں رکھا جا سکے گا،اپوزیشن کو ایسا فیصلہ آنے کا ادراک نہیں تھا ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے

شہبازگل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو آفرز کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نے ترک خاتون اول کا ہار چرایا۔خرید و فروخت کی کوششیں کی جارہی ہے مگر ان کو ناکامی ہو گی۔عمران خان کے موقف کو آج تقویت ملی ہے،شہباز گل کا کہناتھا الیکشن کمیشن پر ہمیں مکمل اعتماد ہے، ہمارے موقف کو پنجاب میں تقویت ملی۔حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا، ن لیگی بڑے لیڈر کا تبصرہاسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا،لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا ، یہ پہلی حکومت ہے جس کے ارکان اسمبلی ہی ان سے نہیں سنبھالے جا رہے ،کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں انہوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو مقید کیا ہوا ہے وہ ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close