اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کو ایک سال 8 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاری کئے تھے۔ جبکہ ان کی رہائی کے سلسلے میں لاہور کی

احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں کا جائزہ لینے کے بعد رہائی کی روب کار ہفتے کی دوپہر ایک بجے جاری کی جسے حمزہ شہباز کے وکلاء لے کر فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑے ہو کر اپنے کزن اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close