پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد،لیاقت جتوئی سے اب عدالت میں بات ہو گی ، سیف اللہ ابڑو کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )لیاقت جتوئی کی جانب سے پیسوں کے عوض ٹکٹ حاصل کرنے کے الزامات مسترد، سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان ، الزامات لگائے وہ بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نے کہا ہے کہ کتنے دنوں سے آپ لوگ میرے خلاف لابنگ

کر رہے ہیں۔ لیاقت جتوئی کو آج ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا۔ لیاقت جتوئی سے اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا تھا اور ان کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے

close