اسلام آباد(پی این آئی )بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم فروری سے یونیورسٹیاں کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پہلی سے 8 ویں کلاس تک تعلیمی ادارے 20 جنوری سے
کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔گزشتہ ہفتے شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ ہم نے بچوں، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔وزیرتعلیم نے کہا تھا کہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاورانہیں پیکج دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں