شوہر کرپٹ ہے ۔۔۔۔ طلاق دلوائی جائے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ‎

اسلام آباد (پی این آئی )شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی خاتون رکن اسمبلی نے خلع کا کیس دائر کرادیا ۔ پی ٹی آئی خاتون رہنما میڈم ساجدہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہے ، میرا مطالبہ ہے کہ میں اب شوہر کی

کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ نہیں رہ سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی میڈم ساجدہ نے اپنے دوسرے شوہر چیف آفیسر مونسپل کمیٹی دیپالپور نوید سیلانی کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آکر مقامی عدالت میںخلع کا مقدمہ دائر کرا دیا ہے ، مقامی عدالت نے نوید سیلانی کو مورخہ 24دسمبر کو طلب کیا ہے ۔ ساجدہ نوید کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے خلع لینے پر مجبور ہوئی کیونکہ وزیراعظم اس وقت ملک میں کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں میرے شوہر کے کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ ایک لمحہ بھی مزید نہیں رہ سکتی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close