بی آر ٹی اسٹیشن میدان جنگ بن گیا‎

پشاور(پی این آئی )خیبرپختونخوا حکومت کا بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) منصوبہ آئے روز بری خبروں کے حوالے سے میڈیا میں رہتا ہے،بی آر ٹی اسٹیشن پر مسافر اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ ویڈیو میں ماسک کے بغیر آنے والے شہری کو روکنے پر

شہری آپے سے باہر ہو گیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نے سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھا پائی کی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بی آرٹی اسٹیشن میں ماسک کے بغیر داخل ہونے کی ممانعت ہے۔شہری کو بغیر ماسک داخل ہونے سے منع کرنے پر تکرار شروع ہوئی جس کا نتیجہ ہاتھا پائی کی صورت میں نکلا۔گارڈنے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی۔ مسافر لڑکے نے سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی۔ترجمان بی آر ٹی نے اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافر قابل احترام ہیں مگر ادارے کے قوائد و ضوابط کی پابندی کریں۔بی آر ٹی سٹاف سے ہرگز بدتمیزی نہ کریں شکایت ہونے کی صورت میں ادارے کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔ سٹاف مسافروں کی حفاظت اور رہنمائی پر معمور ہے، انکے ساتھ تعاون کریں۔

close