وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے۔ کہ پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ۔کہ شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شو آف ہینڈز کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینیٹ کے انتخابات پر پیسہ چلتا تھا۔ ہم نے اپنے 20 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو ہارس ٹریڈنگ کرنے پر پارٹی سے نکالا۔مران خان نے کہا کہ پرانا کپتان ہوں، اپوزیشن سے بہتر کھیلنا جانتا ہوں۔ سارا ڈرامہ سینیٹ الیکشن کیلئے ہو رہا ہے۔

ہمارا ایک جلسہ ان کے دس جلسوں سے بڑا ہو گا۔ ساری باتیں کر لیں، این آر او نہ مانگیں

اس لیے سینیٹ الیکشن پہلے کرا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ خود لندن میں بیٹھ کر کھانے کھا رہے ہیں، عوام کو کہہ رہے ہیں سڑکوں پر نکل کر میری چوری بچاؤ۔ عوام کبھی بھی چوروں کیلئے نہیں نکلیں گے۔وزیراعظم عمران نے کہا کہ ہمارا ایک جلسہ ان کے دس جلسوں سے بڑا ہو گا۔ ساری باتیں کر لیں، این آر او نہ مانگیں۔ اپوزیشن نے نیب کو دفن کرنے کیلئے 34 ترامیم دیں، پھر منافقت کرتے ہیں کہ ہم نے کب این آر او مانگا۔ اپوزیشن کی جانب سے جو ترامیم دی گئیں اسکا مطلب نیب کو دفن کرنے کے مترادف تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے کہا کہ آپ نے دیکھ ہی لیا لاہور جلسے کے دن کتنا میں ریلیکس تھا، ان کو این آر او دے دوں تو جیلوں میں پڑے باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حلف لینے کے بعد پہلے دن ہی کہا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے۔ آج پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام پر یہ سارے ایک ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا اورمجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان کر دیا

مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے تجاویز پیش کردی تھیں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا تھا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے لیے ہرممکن اقدام کررہے ہیں اور سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں