مانانوالہ(پی این آئی)لاہور جلسہ نے ریجیکٹڈ اور کرایے کے طوطوں کی نیندیں اڑا دیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے۔ کہ ریجیکٹڈ وزیراعظم تابعدار خان اور کرائے کے طوطوں کی نیندیں ۔لاہور ہونے والے جلسے نے اڑا کر رکھ دی ہیں ۔پی ڈی ایم پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کی تاریخ کی سیاسی تاریخ کی بدترین ناکام حکومت کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشت گردی کے تھریٹ جاری کرکے۔ عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کے باوجود ۔لاکھوں افراد کی لاہور جلسہ میں شرکت تابعدار خان اور حواریوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
لاہور جلسہ نے ریجیکٹڈ اور کرایے کے طوطوں کی نیندیں اڑا دیں مریم نوازنے عمران خان کو پھر للکار دیا
پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ن لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کو استعفوں کا کہہ دیا ہے۔ جو 31 دسمبر تک موصول ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی ن لیگ و نائب صدر ن لیگ پنجاب سردار محمد عرفان ڈوگر حلقہ این اے 122 مانانوالہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لاہور کا کامیاب تاریخ ساز جلسہ دیکھ کر ۔تابعدار خان اور حواریوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کے کرائے کے طوطے مختلف بولیاں بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اور کامیاب جلسہ کی عوام کو سزا دینے کے لیئے ریجیکٹیڈ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ۔
اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔چینی آٹا چور حکومت نے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ۔اور خود تابعدار خان کتوں کے ساتھ کھیل کود کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ۔اور جنرل سیکرٹری ن لیگ پنجاب اویس احمد خان لغاری کی طرف سے۔ سردار محمد عرفان ڈوگر کو مسلم لیگ ن ۔کا نائب صدر منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے سردار محمد عرفان ڈوگر کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے لانگ مارچ کے لیئے بھر پور تیاری کرنے کا بھی کہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں