پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

چنیوٹ (پی این آئی ) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔صوبہ بھر کے سکولز اور کالجز موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 24 دسمبر سے 10 جنوری 2021 تک مکمل طور پر بند رہیں گئے۔ اور کوئی آن لائن تدریسی عمل بھی نہیں ہو گا۔صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں مکمل چھٹیاںنہ کرنے والے اداروں کے

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی ۔اور ان چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران ان سکولز اور کالجز کے خلاف کاروائی کریں گے۔ جو حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گئے۔یاد رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 26 نومبر سے بند ہیں۔ اور اس دوران آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری ہے جوکہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close