’’عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ‘‘

لاہور( پی این آئی ) عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے۔ کہ پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ مینار پاکستان کو بھرنے نکلے تھے۔ لیکن عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا۔ آج انہوں نے خود کو مینارپاکستان میں کارنر کرلیا ہے۔ آج 70فیصد مینارپاکستان خالی صرف30فیصد پر سیاسی تھیٹر ہے۔

عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا
عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا

لوگ نہیں آرہے۔معاون خصوصی نے یہ بھی کہا۔ کہ یہ کوئی بھی حربہ کرلیں عوام نہیں آئیں گے۔ 80فیصد سینٹرل پنجاب انہوں نے جیتا ہے باوجود اس کے عوام نہ لاسکے تو ناکامی ہے۔اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے لکھا ۔کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اورعوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close