وزیر اعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، ائر سیال کے بعد کون سے منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ائیر سیال کا افتتاح کریں گے اور معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ وزیراعظم سیالکوٹ کے پارلیمنٹیرینز اور پی ٹی آئی اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ایپمرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبڑیال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

نیب کیس پر حفیظ شیخ کو ہٹانا پڑا توان کا متبادل کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کیس پر حفیظ شیخ کو ہٹانا پڑا تو متبادل آپشن موجود ہے۔ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، فوری اصلاحات نہ کرنے سے ملک کو نقصان ہوا۔ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانابڑی غلطی تھی۔انہوں نے سینئر ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے ساتھ ملاقات کےدرمیان گفتگو میں کہا۔ کہ اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو ضمنی الیکشن کروائیں گے، اپوزیشن پُراعتماد ہے تو میں بھی پُراعتماد ہوں۔مجھے پتا ہے اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔کچھ ممالک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، ائر سیال کے بعد کون سے منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟
وزیر اعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، ائر سیال کے بعد کون سے منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو کمزور کیا جارہا ہے، پاکستانی میں بھی ہی کچھ ہورہا ہے، عراق اور ایران کو لڑا کر توڑنے کی کوشش کی گئی۔اب سعودی عرب اور ایران کو بھی لڑانے کی کوشش ہورہی ہے۔اس سارے عمل کے پیچھے پورا پلان موجود ہے۔اپوزیشن سے این آراو کے سواتمام معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔ ان سے بات کریں تو مقدمات لے کر بیٹھ جاتی ہے۔ اپوزیشن نیب کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ان کے کیسز ختم ہوجائیں۔ آج اپوزیشن کے مطالبات مان لوں تو یہ احتجاج ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کی پرانی سیاسی وابستگی ہے۔

حکومت کی ہر پالیسی پرفوج کی جانب سے مکمل حمایت حاصل رہی ہے

چو اسی وجہ سے وہ کام نہیں کررہی۔ 40 ن لیگی زمینوں پر قابض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہر پالیسی پرفوج کی جانب سے مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ حکومت کی رٹ کمزور نہیں ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے طاقت کا استعمال کیا جائے۔ لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، معلوم ہے جیت میری ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانابڑی غلطی تھی۔ آئی ایم ایف بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے۔ لیکن ہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ نیب کے معاملے پر حفیظ شیخ کو ہٹانا پڑا تو آپشن موجود ہے۔ فوری اصلاحات نہ کرنے سے ملک کو نقصان ہوا۔اپریل 2021ء میں سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں