سعودی حکومت کا بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی )سعودی عرب حکومت کا بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 1500پاکستانیوں کا ڈی پورٹ کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے ۔ وفاقی کابینہ نے ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کانوٹس لے لیا ہےاور ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت جاری کی ہے ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت جاری کردی۔

سعودی حکومت کا بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم
سعودی حکومت کا بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے 1500 پاکستانیوں کووطن واپس نہیں لایا جاسکا۔وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز کی مدد سے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیاگیاہے، 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں ،اخراجات کون اداکرےگا؟اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے وزارتوں سے مشاورت شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close