پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

اسلام آباد ( پی این آئی )پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال۔ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 8 مریض جاں بحق ہو گئے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔ اسپتال کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آکسیجن سلنڈر بر وقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال کے

ترجمان کا موقف ہے کہ اسپتال کو روال پنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیئے جاتے ہیں۔ راولپنڈیسے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا مزید کہنا ہے کہ سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی پہنچنے میں تاخیر پر معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق
پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

جبکہ ب وزیر صحت خیبر پختون خواہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے۔ کہ کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور فوری تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔دریں اثنا پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق۔

پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473،۔

خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 414،۔ اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وبا نے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد اس وبا سے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے ۔جب کہ 2 ہزار 436 کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب 3 ہزار 162، سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں ۔169 اور ا?زاد کشمیر میں 177 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close