سرگودھا (پی این آئی ) اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے متوقع استعفے،لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت سے روابط تیز کر دیے۔ لاہور کے جلسہ میں ن لیگ کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کی خبروں کے بعد ۔ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے حکومت سے رابطے کا عندیہ دیدیا ہے۔ قومی کے موقر نامہ کے ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایسے ارکان اسمبلی
جو مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں اب ن لیگ کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسہ میں اسمبلیوں سے مستعفٰی ہونے کے اعلان کی خبروں کیساتھ ہی بعض ارکان اسمبلی نے حکومت سے اصولی رابطہ کرنے کے لئے اپنے چینلز استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے بیان دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں۔ ہم قبول کرینگے جس کے بعد بعض ارکان اسمبلی نے حکومت سے روابط تیز کردیئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں