وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی اقوام متحدہ نے سن لی ، اہم قرار داد منظور

اسلام آباد(پی این آئی) اہم قرار داد منظور۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے سلسلے میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اقوام متحدہ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور ہو گئی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق اقوام متحدہ میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ پرپاکستان کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مذہبی منافرت کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے توہین رسالت کو قابل مذمت قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کو ایک قرارداد پیش کی تھی۔ جسے جنرل اسمبلی نے منظوری دے دی۔

اہم قرار داد منظور
وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی اقوام متحدہ نے سن لی ، اہم قرار داد منظور

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close