راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بس اسٹینڈ پر رکشہ میں دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق اب تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی جب کہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق دھماکا چنگچی رکشہ میں ہوا ہے اس لیے یہ ممکنہ طور پر سیلنڈر کا دھماکا نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا
راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close