ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، جلسہ کرنے تک ملتان سے نہیں جائینگے،مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان

ملتان( پی این آئی ) مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ۔ہے کہ ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔کہ جلسہ کرنے تک یہاں سے نہیں جائیں گے جبکہ رکاوٹیں ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے۔ عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے رضا کار

 مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان
مولانا فضل الرحمان کا دبنگ اعلان

قوم کے خدمت گزار ہیں یہ اسکواڈ نہیں۔ اور مجھے گرفتار کرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رکاوٹیں، موبائل فون سروس اور دیگر پابندیاں حکومت کے کچھ کام نہیں آئیں گی۔ جبکہ جلسے کا تمام نظم و ضبط بہترین ہو گا -انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسے کو روکنے کے لیے پی ڈی ایم کے قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں گرفتاریوں سے تحریکیں کم نہیں بڑھتی ہیں اور رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close