لاہور( پی این آئی ) محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔طالبعلموں کیلئے بڑا اعلان، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمینزنے عملی امتحان نہ لینے کاحتمی فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹیکلز سے متعلق نوٹیفکیشن کا اطلاقپنجاب بھرکے تعلیمی بورڈزپرہوگا۔تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلزکے نمبر دیئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔
-امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں