اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی۔ (پی ٹی اے )نے موٹر وے ہیلپ لائن پر کی جانے والی تمام کالیں مفت کر دی۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے۔ کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر۔ کی جانے والی تمام کالیں مفت قراردے دیگئ ۔اور صارفین سے کال چارج نہیں کی جائے گی۔
اس حوالے سے آئی جی موٹرویز کلیم امام نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم 3اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹر ویز۔ اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے روڈپر سفر کرنے والے افراد، اور عوام کی سہولت کے لئے نیشنل ہائی وے ۔اور موٹر وے پولیس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں