وفاق المدارس کا دینی مدارس بند نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا۔ کہ ہم اسلام کے پہرے دار ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ مدارس کو مضبوط کرے۔وفاق المدارس کا دینی مدارس بند نہ کرنے کا اعلان، دینی مدارس کے کردارکو محفوظ رکھنے کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےاس سانحے کے پس پردہ کرداروں کو گرفتارکیا جائے، بیرونی سازش کہنے کا حکومتی بیان ناکافی ہے اوراقدامات کی ضرورت ہے۔امت کی رپورٹ کے مطابق قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مدارس بند

وفاق المدارس کا دینی مدارس بند نہ کرنے کا اعلان
کورونا ایس او پیز کے تحت مدارس بند نہیں ہونگے

انہیں ہونگے کیونکہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے میں وفاق المدارس سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نااہل ہے۔واضح رہے کہ منگل 27اکتوبرکی صبح آٹھ بجے کے قریب جامعہ زبیریہ میں مولانا رحیم اللہ حقانی مشکوٰۃ شریف کا درس دے رہے تھے کہ اس دوران وہاں بم دھماکہ ہوگیا جس میں 9 طلبہ جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close