اسلام آباد(پی این آئی)صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر۔محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سندھ میں تمام سرکاری ونجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے کر۔ بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔کھلے مقامات پرشادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گےـ
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث، شادی کی تقریب رات 9 بجے ختم کرنا ہوگی- شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی۔کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔علاوہ ازیں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آج سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی۔ اب ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔کورونا وائرس کی دوسری لہرمے شدت، عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل کرائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں