لاہور(پی این آئی)سب سے بڑی خبر آ گئی، تمام سرکاری ملازمین دفتر کی بجائے گھر سے کام کریں گے۔ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں کو بھی کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین گھر سے امور انجام دیں گے۔قبل ازیں حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے پالیسی بنائی تھی کہ55 سال سے زائد عمر کے ملازمین گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔
گھر سے کام کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق، سب سے بڑی خبر آ گئی
میاں اسلم اقبال کے مطابق گھر سے کام کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں ہوگا۔پنجاب بھر میں سیاسی سرگرمیوں پر موثر طریقے سے پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دیگر شہریوں سے زیادہ ہے۔کورونا کے زیادہ کیسز والے شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کے لیے وزیر صنعت کو اہم ٹاسک سونپا گیا۔وزیر صنعت 23 نومبر سے تاجروں کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز کی شرح12 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور 5روزکےدوران کیسز میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں