تعلیمی ادارے بند کرنے پر اتفاق رائے، کتنا عرصہ بند رہیں گے؟ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں مشورہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)تعلیمی ادارے بند کرنے پر اتفاق رائے، کتنا عرصہ تک بند رہیں گے؟ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں مشورہ جاری۔ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس جاری ہے۔ کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے۔ ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی ہے۔وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ، اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

تعلیمی ادارے بند کرنے پر اتفاق رائے
وفاقی وزیر شفقت محمود، تعلیمی ادارے بند کرنے پر اتفاق رائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close