پاکستان میں کرونا کی صورتحال بگڑ گئی کیسز کی شرح چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جب کہ ریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاکستان میں

کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36923 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2304 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں آخری مرتبہ 17 جولائی کو کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ 2085 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے یہ سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اس طرح پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اس کےعلاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 37 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو مسلسل دوسرے دن اموات کی بڑی تعداد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں